پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات 29 اگست کو حکومت کو بھجوائی جائینگی۔

اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے ،ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔