پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش
Posted on December 29, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
Petroleum Products
اسلام آباد (جیوڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے کمی کی سفارش کی ہے۔
اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com