پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں حکومت ناکام

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود خلد آباد قائد آباد کی چیئر پرسن شمیم اختر ،نائب صدر نجمہ اشفاق ،جنرل سیکریٹری مختار احمد ،سدرہ قریشی ،صوبیہ خان ،پریس سیکریٹری آصف اقبال نے مشترکہ بیان میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں حکومتی ناکام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپورٹ کرایہ سمیت روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام گراں فروشی ،مہنگائی ،بدامنی اور دہشت گردی کی عفریت کے ہاتھوں یرغمال ہیں رہنمائوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ملک میں فلاحی ریاست کا قیام یقینی بنا یا جائے اور عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

تنظیم فلاح و بہبود کے رہنمائوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی رٹ کو قائم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔