مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومت کا عوام کو شاندار تحفہ ہے’ مہنگائی کی کمرتوڑ نے کیلئے حکومت نے مثبت لائحہ عمل تیار کرلیاہے ‘عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہماری قومی فریضہ ہے۔
حکومت رفتہ رفتہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وعدوں کی پاسداری کرینگی۔وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں غربت’بیروزگاری’مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن MYOقصور کے جزل سیکرٹری چوہدری طارق سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ‘پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی سستی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مسلم لیگی حکومت ملک کو ترقی کی راہوں پر لارہی ہے جبکہ عمران خان دھرنے دیکر ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی کو کم کر نے میں مدد ملی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے لو ڈ شیڈنگ کا عذاب بھی ختم ہوگا اور بجلی کی قیمتیں بھی کم ہو نگی۔
عمران خان کو خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے لیکن اسے آئینی حدود میں رہ کر کرنا چاہئے۔