پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 2 فیصد اضافہ

Petroleum

Petroleum

مالی سال 2012-13 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 2فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کروڑ 96 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے جون 2013 تک پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 1کروڑ 96لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 1 کروڑ 91 لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات کی کھپت رہی تھی۔ رواں سال جون 2013 کے دوران تیل کی کھپت 19 لاکھ ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔