پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ

Petroleum

Petroleum

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال 2013-14 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 2 کروڑ میٹرک ٹن سے زائد رہی،جو کہ مالی سال2012-13 میں 1 کروڑ 86 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔

پیٹرول کی فروخت 14 فیصد اضافےسے 38 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔ فرنیس آئل کی سیل 94 لاکھ میٹرک ٹن جو کہ 11 فیصد زائد ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں لگ بھگ برابر رہی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے توانائی شعبے میں گردشی قرضوں میں کمی سے پیرولیم مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا،جبکہ سی این جی کی رسد بھی متاثر ہونے سے لوگوں نے زیادہ تر پیٹرل کی جانب رخ کیا۔