اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔