پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی بھی مہنگی

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے ہوگا۔ نو فیصد جی ایس ٹی کے دوبارہ اطلاق سے سی این جی بھی مہنگی ہو گئی۔ اوگرا کی سمری منظور ہونے کے بعد رات بارہ بجے پٹرول دو روپے چھیاسٹھ پیسے فی لٹر مہنگا ہوجائے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی قیمت تین روپے چھیاسٹھ پیسے لٹر بڑھ جائے گی۔ مٹی کے تیل کی خریداری پر بھی فی لٹرڈھائی روپے زیادہ وصول کئے جائینگے۔لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تین روپے چار پیسیاضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ سی این جی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

نو فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگنے کے بعد ریجن ون میں سی این جی کی فی کلو قیمت دو روپے چون پیسے اضافے کے بعد پچھتر روپے اڑتالیس پیسے اورریجن ٹو میں ایک روپیپچاسی پیسے اضافے کے بعدچھیاسٹھ روپے پچھتر پیسے ہوگئی۔