اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نئی منتخب حکومت نے آتے ہی بجٹ میں جی ایس ٹی میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی کی شرح کو 16 بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے باعث اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا جلد سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی آگ مزید بڑھکے گی کیونکہ پٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے سے سفری لاگت بڑھے گی جسکے باعث بسوں کے کرائے سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔