پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، اوگرا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی سفارش کر سکتی ہے۔ اوگراذرائع کے مطابق عالمی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث یکم اگست سے ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوسکتی ہیں۔

پیٹرول 2 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 3.5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 65 پیسے بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا مشورہ دے سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق عید سے چند دن قبل ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کی کوشش کرتے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ان کو ایسا کرنے کا بہانہ مل جائے گا اور حکومت اور عوام کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا۔