اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کی تجاویزدی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے 90 پیسے فی لٹراضافے کی تجویزدی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام تک منتقل نہ کرنے اور اسے لیوی کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔