پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 66 پیسے اضافے کا امکان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پروگرام بنا کر رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اوگرا کی سفارشات منظور ہونے کے بعد یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات تین روپے چھیاسٹھ پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہوجائیں گی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئیں۔

سفارشات کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں دو روپے چھیاسٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے چھیاسٹھ پیسے ،مٹی کیتیل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے چار پیسے ،ایچ او بی سی کی قیمت میں دو روپے چھتیس پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سفارشات منظور ہوئیں تو یکم جولائی سے پیٹرول ایک سو دو روپے تینتالیس پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو آٹھ روپے چھبیس پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت چھیانوے روپے انتیس پیسیفی لیٹر ہوجائیگی۔