اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی دی ہے جس میں ہائی اوکٹین میں8روپے تک کی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اوگرا کی طرف سے بھیجے جانی والی سمری کے مطابق پرول کی قیمت میں ایک روپیہ76پیسے کمی کی تجویزہے۔
جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں8روپے تین پیسے کمی کی تجویز ہے۔جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ45 پیسے کمی کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔
لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 93پیسے کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں4 روپے69 پیسے کمی کی تجوزیر بھی دی گئی ہے۔ اس پر وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم مل کر فیصلہ کریں گے۔