اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ یہ بحث طلب سوال ہے کہ کیا ٹیکس کی وصولی ماضی سے کی جا سکتی ہے؟ اسٹاک ایکس چینج میں کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے، اس پر کوئی ٹیکس نہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 77 میں بھی یہی سوال ہے کہ کیا ماضی سے ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے، اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر اپنے دلائل دیں، کیس کی مزید سماعت یکم اگست کو ہو گی۔