جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کسان بورڈ پنجاب اور جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے سینئر رہنما اور NA-89جھنگ سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالجبارخان نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پچھلے دس سال کے کم ترین مقام پر پہنچ چکی ہیں اور اس میں مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے ، پاکستان میں پرانے نرخ ہی وصول کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام ممالک قیمتوں میں کمی کافائدہ اپنے عوام کو پہنچارہے ہیں جبکہ پاکستان میں پرانے نرخ وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔