لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل اور Chen one نے انٹیریئرز پاکستان کی چوتھی نمائش کا اعلان کر دیا ہے، دو روزہ میگا ایونٹ 12 سے 14 فروری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔
پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کے مطابق ملک میں فرنیچر انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، انٹیرئرزپاکستان ملک کے بڑے فرنیچر ساز اداروں کے ساتھ اپنی مصنوعات نمائش کے لئے رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے فرنیچر کے نئے ڈیزائن اور دستکاری کے نمونے لوگوں کی توجہ حاصل کریں گے۔ میاں کاشف اشفاق نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے اداروں کی سرپرستی کرے۔