پھالیہ : 5 سالہ بچی سے درندہ صفت نوجوان کی مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

Phalia

Phalia

پھالیہ (جیوڈیسک) پھالیہ کے علاقے میں 5سالہ بچی کے ساتھ درندہ صفت نوجوان نے مبینہ زیادتی کر ڈالی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پھالیہ کے موضع جاگو خورد میں 32 سالہ شخص کاشف عرف کالو گلی میں کھیلتی کمسن بچی کو ورغلا کر ڈیرے پر لے گیا۔

اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ لواحقین کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے بچی نے شناخت کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔