پھالیہ: حکومتی امداد نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج

Flood Victims Protest

Flood Victims Protest

پھالیہ (جیوڈیسک) پھالیہ میں حکومتی امداد نہ ملنے پر سیلاب متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیدیا، گجرات منڈی بہاؤ الدین روڈ بلاک ہو گئی۔ منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد حکومتی امداد نہ ملنے پر مشتعل ہو گئے اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مین شاہراہ پر دھرنا دیدیا، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مخصوص افراد کے علاوہ اور کسی کی کوئی امداد نہیں کی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیلاب نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے، حکومتی نمائندوں کی جانب سے امداد کے دعوے تو کئے جا رہے ہیں، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

دھرنے کے باعث گجرات منڈی بہاؤ الدین روڈ بلاک ہو گئی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو نقصانات کا تخمینہ لگاکر جلد امداد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا کہ متعلقہ پٹواری عارف کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔