پھالیہ میں تیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، 3 افراد جاں بحق

Phalia

Phalia

پھالیہ (جیوڈیسک) پھالیہ میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے افراد تھے، پولیس کے مطابق پھالیہ کے نواحی گاوں کے رہایشی عنایت، اپنے بھائی حیات اور بیوی رابعہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار کر تینوں کو شدید زخمی کردیا۔

واقعہ کے بعد ٹرک ڈارئیور فرار ہو گیا لیکن تینوں زخمیوں کو فوری اسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔