منڈی بہائوالدین: پھالیہ میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سابق تحصیل ناظم منڈی بہاوالدین حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کی ۔ریلی کا انعقاد پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج پھالیہ سے کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔
شرکاء نے پاکستان زندہ باد،جشن آزادی زندہ باد اوربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے حق میں نعرہ بازی کی اورپاکستان کو قائم کرنے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخ ساز شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ریلی میں محمد طارق تارڑ ،محمد عارف تارڑ سابق سٹی ناظم ،صفدر نعیم چشتی ،مہرامجد محمود کونسلر ،سجاد اسلم چشتی انجینئر تصور عباس ،میاں عامر شکوراور دیگر نے شرکت کی۔