پھالیہ کی خبریں 22/10/2014

Phalia

Phalia

22سالہ نوجوان لوڈٹریکٹر ٹرالی کی ز د میں آکر موقع پر جاں بحق
پھالیہ (جی پی آئی) 22سالہ نوجوان لوڈٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بھاگٹ کا رہائشی 22سالہ کبیر ولد ولایت اپنے بھائی کے ساتھ سڑک کے کنارے جارہاتھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔
تیز رفتاری اور غفلت برتنے پرتین افراد کے خلاف مقدمات درج
پھالیہ (جی پی آئی) تیزرفتاری اور غفلت برتنے پرتین افراد کے خلاف مقدمات درج۔رائیکہ کا رہائشی عمیر اعجاز ولد اعجاز احمد کار نمبرLEJ-3215، ریاست علی ولد برکت ساکن پھالیہ کار نمبر5139 اوراختر علی ولد محمد علی ساکن جوڑی سہارن مسافر ویگن نمبرMLL-1066خلاف ضابطہ خطرناک حد تک تیزرفتاری سے چلا رہے تھے جس پر ٹریفک پولیس کی تحریر پرتھانہ پھالیہ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔
۔۔۔۔۔۔
پھالیہ پولیس کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کو گرفتار کر لیا
پھالیہ (جی پی آئی) پھالیہ پولیس کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کو گرفتار کرلیامتعدد مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ پھالیہ پولیس کے سب انسپکٹر شاہد عمران ،محمد اشرف اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر اپنی چھاپی مار پارٹی مبشر شہزاد ،محمدارشد ،خرم شہزاد،محمداعظم ،محمد عرفان،توصیف عدنان،لقمان مہدی کے ہمراہ گجن چوک میں چھاپہ مار اکہ وہاں واردات کی نیت سے کھڑے ضلع حافظ آباد کے رہائشی تین ملزمان پولیس کو دیکھ کر مختلف سمتوں میں بھاگ کھڑے ہوئے جن میں سے دوملزمان ارسلان ولد محمد نذیر سکنہ گھوڑا چوک حافظ آباد اورآصف علی ولد محمد یار سکنہ ونیکے تارڑ کو تعاقب کرکے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم نذیر احمد عرف کالو ولد محمد خاں سکنہ ونیکے تارڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزمان کی تفتیش کرنے پرپھالیہ پولیس نے ملزمان سے متعدد جرائم کا اعتراف کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے قبضہ سے مانو چک کے رہائشی محمد خان ولد سعی محمد کی موٹر سائیکل ہنڈا125نمبرGTM-4894اور پھالیہ کے رہائشی امجدعلی ولد منظور احمد کی موٹر سائیکل ہنڈا125نمبرGTC-6875اور دوعددپسٹل 30بوراور 11ضرب روندبھی برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔