پھالیہ : مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی

Accident

Accident

پھالیہ (جیوڈیسک) پھالیہ میں سیدا شریف روڈ مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور7 شدید زخمی ہوگئے۔

سرگودھا سے آتی ہوئی مسافر وین شدید دھند کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک بچہ اور 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ میں 7افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں داخل کروا دیا گیا جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں رابعہ بی بی، خالدہ بی بی، عبدالرحمن اور گجرات کا 12سالہ بچہ علی اختر شامل ہیں۔