پھالیہ کی خبریں 18/11/2014

Phalia

Phalia

پھالیہ (جی پی آئی) تھانہ قادرآباد نے ایک شخص سے 220گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قادرآباد کے اے ایس آئی محمد یار بوسال نے دوران گشت دیوان چوک سے مشکوک جان کر عثمان علی ولد نبی حسین سکنہ قادرآد سے جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 220گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق رائیکہ کا رہائشی محمد نذیر ولد امیر علی ہیلاں روڈ پر پھالیہ کی طرف آرہاتھا کہ دوران گشت تھانہ پھالیہ کے اے ایس آئی شوکت علی مشکوک جان تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)گھر میں گھس کردو خواتین پر تشدد،گیٹ اکھاڑنے پر11خواتین کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پنڈی کالو کے رہائشی محمد حسین کی اہلیہ سمیت11خواتین نے پنڈی کالو کے رہائشی اہلیہ غلام فضہ زوجہ سجاد احمد اور اس کی ساس کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کے گھر کا نیا نصب شدہ گیٹ اکھاڑ دیاجس پر تھانہ رنمل شریف پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 452-427,148-149کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔یادرہے کہ دس روز قبل بھی غلام فضہ نے اسی نوعیت کا مقدمہ 28افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ گلی میں گیٹ لگانے کے لئے پہلے30,000روپے وصول کئے جبکہ ملزمان اب مزید 1,70,000روپے رقم کا مطالبہ کرتے تھے رقم نہ دینے پرملزمان نے گھرمیںگھس کرخواتین کو تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)بے ہنگم تجاوزات نے شہر کا حسن ماند کردیا ہے ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات کو ختم کیا جائے گاپھالیہ کی خوبصورتی کو قائم رکھنا بھی ہماری اپنی ذمہ داری ہے ہمیں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کرنا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شہری رضاکارانہ طور پر مین بازار پھالیہ سے تجاوزات خود ہٹا کر ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں بصورت دیگر حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق ہم ہر قسم کی تجاوز ختم کردیں گے ۔پھالیہ کا تاجر طبقہ ذمہ دارشہری ہونے ثبوت دیتے ہوئے اس سلسلہ میںتحصیل انتظامیہ کی مدد کریں اور پنجاب حکومت کے احکامات کے پیش نظر تمام دوکاندار اور شہری مقررہ حدسے باہر تجاوز کو ختم کرکے اپنے شہر کے حسن کو بحال کریں انہوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے موسمی اور سدا بہار پھول پودے لگانے کے ساتھ ساتھ اندورن شہر سڑکوں اور بہر لب نہر سٹریٹ لائٹ نصب کی جائے گی۔