پھالیہ اور گردو نواح میں ہنڈا 125 کی چوری کا طوفان تھم نہ سکا

پھالیہ : پھالیہ اور گردو نواح میں ہنڈا 125 کی چوری کا طوفان تھم نہ سکا۔آئے روز لوگ نئے موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونے لگے نادرہ آفس پھالیہ کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل ہنڈا125نامعلوم چور اڑا لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاہڑیانوالی کا رہائشی ظہور احمد ولد نور محمد قوم مرزا گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل ہنڈا125ماڈل2013 نمبرMBK-4225 رنگ سیاہ مالیت 80,000/-پر سوار ہو کر اپنے ذاتی کام کے لئے نادرہ آفس پھالیہ گیا۔جب دفتر سے باہر نکلا تو نا معلوم چور موٹر سائیکل چرا کر لے جا چکے تھے۔ ظہور احمد کی درخواست پر تھانہ پھالیہ پولیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔