دواساز چایئنیز کمپنی اور پاکستانی کمپنی کے درمیان زندگی بچانے والی ادویات کی تیاری کا معاہدہ ہو گیاہے۔
چئیر مین میڈی پیک گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر خالد جاوید چوھدری اور وائس پریزیڈنٹ خونان چائنہ سن فارماسیوٹیکل کمپنی لمٹڈ کے لئیو فانگ شی نے ایک مقامی ہوٹل میں زندگی بچانے والی ادویات انٹراوینس انفیوثن سلوشنز کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
معاہدے کے تحت خونان چائنہ سن فارماسیوٹیکل کمپنی لمٹڈ ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ قائم کرے گی جس میں میڈی پاک لمیٹڈ کے تعاون سے زندگی بچانے والی ادویات انٹرا وینس سلوشنز تیار کرے گی۔