راولپنڈی پروٹیکٹر آفس کے قریب کمیشن مافیا سرگرم عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (نیشنل میڈیا سروس) پروٹیکٹر آفس کے قریب کمیشن ایجنٹ متحرک سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے واضع رہے کہ جب کوئی نیا بندہ پروٹیکٹر کروانے جاتا ہے تو اس کو رولز وغیرہ کی معلومات بھی نہیں ہوتی جیسے ہی آپ پروٹیکٹردفتر کے سامنے گاڑی سے اترتے ہیں ابھی آپ کا ایک پاوں گاڑی میں ہی ہوتا ہے تو سب سے پہلے آپکا خیر مقدم کرنے کے لیے کمیشن ایجنٹ موجود ہوتا ہے جس کا پہلا سوال ہوتا ہے کہ کیا آپ پروٹیکٹر کروانے آئے ہیں۔

ہاں میں جواب ملنے کی صورت میں بات تین ہزار سے شروع ہوتی ہے اور جس جگہ بھی اس ایجنٹ کا داوء لگ جائے آپ سے پیسے وصول کر کہ پروٹیکٹر دفتر میں موجود اپنے اہلکار کے پاس بھیج دیتا ہے پیسے زیادہ دیں گئے تو کام بھی جلدی ہو گا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ جڑوان شہرراولپنڈی اور اسلام آباد ایف آئی ائے کا گھڑ ہیں اس کے باوجود ان کمیشن ایجنٹس کے خلاف کاروائی نہ ہونا معنی خیز سی بات ہے،یہ ایجنٹس روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں لیکن کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔