مظہر ہانی کی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں، بابو فیروز

کراچی : ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے جنرل سیکریٹری بابو فیروز نے آل سندھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی سماجی شخصیت مظہر ہانی کی کراچی میں سماجی اور اسپورٹس کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مظہر ہانی کی سماجی و کھیل کے حوالے سے خدمات کھلاڑیوں کے لئے ایک قابل فخر بات ہے مظہر ہانی شب وروز دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔

وہ عرصہ 20سال سے ینگ اتحاد فٹ بال کلب اور الجمہوریہ فٹ بال کلب سے وابستہ ہیں ینگ اتحاد فٹ بال کلب نے آل سندھ اور آل کراچی کے نام سے کئی ٹورنامنٹ بھی منعقد کئے۔

گزشتہ دنوں ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی نمبر6 پر بھی بحیثیت مہمان خصوصی مظہر ہانی نے ایک فٹ بال ٹورنامنٹ میچ میں فٹ بال کے کھیل کی سرپرستی کرتے ہوئے اپنی جانب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کو 5 ہزار روپے کیشن اور دونوں ٹیموں کے ہر کھلاڑی کو 5-5 سو روپے بطور انعام دیئے اس موقع پر سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ خان ،اجمل خٹک، رمضان پیر جی ،ایچ ایم حنیف ،عمران قریشی ،صدر ینگ آزاد فٹ بال کلب لیاقت علی و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔