پاکستان (جیوڈیسک) ہاکی فیڈریشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری نوید عالم کا کہنا ہے کہ موجودہ عہدیداروں کے تحت پی ایچ ایف انتخابات غیر قانونی ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید عالم کا کہنا تھا وزیر اعظم نواز شریف اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نئے پی ایچ ایف صدر کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ اختر رسول قومی ٹیم اور رانا مجاہد علی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچز تھے۔ دونوں نے ہاکی ٹیموں کو ناکامی میں دھکیلا اور اب فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے انتخابات لڑنا چاہتے ہیں۔