مخیر حضرات کی طرف سے خزانہ سرکار میں 41 لاکھ 76 ہزار 266 روپے جمع کرانے پر رہا کر دیا گیا

جھنگ : جیل میں تین نفر قیدیان دیت، ارش و دامان میں محض قید کاٹنے والوں کو مخیر حضرات کی طرف سے خزانہ سرکار میں 41 لاکھ 76 ہزار 266 روپے جمع کرانے پر رہا کر دیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے اپنے مراسلہ میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں عمر حیات ولد غلام یسین31لاکھ55ہزار542روپے دیت،مختار ولد پیر بخش8لاکھ94ہزار24روپے کی رقم ارش دامان اور آصف ولد غلام سرور ایک لاکھ26ہزار 7سو کی رقم دامان ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید بسر کر رہے تھے جن کو انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کی خصوصی کاوش اور مخیر حضرات کے تعاون سے رقم دیت،دامان اور ارش خزانہ سرکار میں جمع کروانے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔