خدمت خلق کے کاموں میں حصہ لینا میرے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ ڈاکٹر سمیعہ اکرم

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے خدمت خلق کے کاموں میں حصہ لینا میرے لیے اعزاز کا باعث ہے عوامی خدمت خلق کے کاموں نے ہماری زندگی کو ایک نیا رخ دیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سمیعہ اکرم نے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی اور ینشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نواحی گائوں 57فور آر میں منعقدہ کیمپ میں 200سے قریب مریضوں کا بالکل مفت معائنہ کیا اور ان تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں ڈاکٹر سمیعہ اکرم شہاب ، ڈاکٹر اجمل ارشاد ،ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر NCHDشاہد وقار ، جنرل مینجر NCHDاحسان اللہ کمبوہ، رائو زاہد ، زاہد سلیم شاہ ، محمد طارق جاوید اور چوہدری احمد عرفان نے شرکت کی۔