خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار لوگ ہی قوموں کی بہتری اور تعمیر و ترقی کا سامان مہیا کرتے ہیں، سہیل احمد
Posted on April 23, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
گو جرا نوالہ ( سردار عرفا ن طا ہر سے )خد مت خلق کے جذ بہ سے سرشا ر لو گ ہی قومو ں کی بہتری اور تعمیر و ترقی کا سامان مہیا کرتے ہیں۔ ایک کامیاب زندگی کا ثبو ت ہی اوروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف اداکار و گر وپ ڈا ئر یکٹر انفو ٹینمنٹ دنیا نیو زسہیل احمد عزیز ی نے فر ید ٹا ئون علی پارک میں میا ں شریف ٹرسٹ ہسپتال کے گا ئنی بلاک کا افتتا ح کر تے ہو ئے کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالروف مغل چئیرمین ٹرسٹ اظہر الحسن ، سیکرٹری محمد اعجا ز مغل ، فنانس سیکرٹری ابرارالحسن، سماجی و سیاسی شخصیت را نا طا ہر اقبال نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں سپر ایشیا کے ڈائریکٹر فیصل افضل، وحید الحق ہا شمی ایڈووکیٹ ، ڈا کٹر مرزا کا شف عالم ما ہر امرا ض دل ، شوگر ، چھا تی و سینہ ، ڈا کٹر محمد طا رق ما ہر امرا ض دندان ، ڈا کٹر مد ثر رسول ، ڈا کٹر را بعہ فیصل ، ڈا کٹر کرن مقصود ، ڈا کٹر نبیل چیمہ ، ڈا کٹر نو ید احمد سندھو ، ڈا کٹر ذوالفقار علی ، ڈا کٹر نصیر احمد ، آئی کین عمران شوکت میر ، توحید زمان ، پیرا میڈیکل سٹا ف اور دیگر ز بھی مو جو دتھے۔
سہیل احمد نے کہاکہ ہمیں دو سرو ں پر انحصا ر کر نے کی بجا ئے اپنا آپ خو د سنوارنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ صحت کی سہولتو ں کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبو ں میں بھی اپنی مدد آپ بہتر خدما ت سرانجام دینے کی ضرور ت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی معا شرہ میں صحت سب سے بڑی نعمت اور حثیت و اہمیت کی حامل ہے اچھی صحت کے بعد ہی بہتر تعلیمی سرگرمیا ں اور دیگر مصروفیا ت جا ری رکھی جا سکتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ عوامی سہولیا ت میں ہسپتا ل کا قیام بہت احسن اقدام ہے۔
سیکر ٹری اعجا ز مغل سے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ گذشتہ سالو ں کی نسبت ہسپتال کی کا ر کردگی میں مزید اضا فہ ہو ا ہے 1 لاکھ 82 ہزا ر مر یض اس سہولت سے مستفید ہو ئے ہیں جبکہ اس حوالہ سے ہسپتال انتظامیہ سا ڑھے چا ر کڑو ڑ رو پے فنڈز کی مد میں خطیر رقم خر چ کر چکی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے پسماندہ علا قے میں تمام تر سہولیا ت سے مزین میا ں شریف ٹرسٹ ہسپتا ل ہر خاص و عام کو ریلیف فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ اس پر وقا ر تقریب کے بعد بہتر کا ر کردگی پیش کرنے وا لے ڈاکٹر اورلیڈی ڈا کٹر ز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔