منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میںا بوسیاف ملیشیا کے اسلامی شدت پسندوں نے 10 ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان ماہی گیروں کا تعلق ملائشیا سے ہے۔ ابوسیاف گروپ کے شدت پسندوں نے ان ماہی گیروں کو مارچ کے مہینے میں اغوا کر لیا تھا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا گیا یا شدت پسندوں نے انہیں خود ہی رہا کر دیا۔ ابوسیاف گروپ نے حال ہی میں ایک کینیڈین مغوی کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کر دیا تھا۔