فلپائن، سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
Posted on September 19, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Philippines Hurricane
منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کے شمالی ساحلوں کو بروز ہفتہ اپنے زیر اثر لینے والے مینگوتھ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 74 تک ہو گئی ہے۔
مقامی پریس میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق سمندری طوفان سے 55 افراد لاپتہ ہیں تو 35 سے زائد زخمی ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اموات کی اکثریت مٹی کے تودے تلے دبنے سے واقع ہوئی ہے تو تقریباً اڑھائی لاکھ افراد اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ فی گھنٹہ 255 کلو میٹر کی رفتار کو پکڑنے والے طوفان نے بعد میں ایک سو کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ چین کے جنوبی اور ہانگ کانگ کو متاثر کیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com