فلپائن: آسٹریلوی شہری داعش کے ساتھ تعلقات پر گرفتار

Philippines

Philippines

منیلا(جیوڈیسک) فلپائن نے سوشل میڈیا پر داعش میں بھرتی کی اپیل کرنیوالے ایک آسٹریلوی شہری کو جنگجوتنظیم کے ساتھ مبینہ روابط پر گرفتار کر لیا۔

فلپائن میں جنگجوئوں کے ساتھ باضابطہ رابطہ کے سلسلے میں یہ پہلی گرفتاری ہے جبکہ آسٹریلوی حکومت کو یقین ہے کہ اس کے 150 شہری عراق اور شام میں جاری جنگ میں اسلام پسندوں کے ساتھ مل کر جہادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ آسٹریلوی نو مسلم رابرٹ مسرنٹونو کے اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لے لیا۔

انٹیلی جنس اہلکار کے مطابق مذکورہ شخص عراق و شام میں لڑنے کیلئے فلپائنی مسلمانوں کو بھرتی کررہا تھا۔ اور یہاں پر ایسی حرکات نے آسٹریلین فیڈرل پولیس کو چوکنا کیا۔

قبل ازیں ملزم نے سوشل میڈیا پر پیغام میں دعوی کیا کہ وہ شام، عراق اور ان کے ہمسایہ میں قائم آئی ایس آئی ایس کے زیر خلافت علاقے کا دورہ کرکے آیا ہے۔