پامپانگا (جیوڈیسک) فلپائن میں کل 6.1 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ فلسٹار کی خبر کے مطابق امریکی زولوجک ریسرچ سینٹر نے زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی ہے۔
زلزلے کا مرکز بوڈیگا سے ایک کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے نتیجے میں صوبہ پامپانگا میں ایک چار منزلہ شاپنگ سینٹر زمین بوس ہو گیا ہے۔
شاپنگ سینٹر کے ملبے تلے 30 افراد کی موجودگی کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے جن کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
پامپانگا کی گورنر لیلیا پینیڈا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے ملبے تلے سے آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔
زلزلے کے بعد کم از کم 52 ضمنی جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ شہر کے بعض ہوٹلوں اور شاپنگ سینٹروں کو خالی کروا لیا گیا ہے اور میٹرو کے سفر روک دئیے گئے ہیں۔