فلپائن : جنگجووں نے مغوی جرمن باشندوں کو رہا کر دیا

Philippines

Philippines

منیلا (جیوڈیسک) القاعدہ سے منسلک فلپائنی اسلامک شدت پسندوں نے مغوی دو جرمن باشندوں کو رہا کر دیا۔ جرمن مرد اور عورت کو اپریل میں اغوا کیا گیا تھا۔ ملٹری اور حکومتی حکام نے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی۔

جنگجووں نے رہائی کیلئے ساڑھے پانچ ملین ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ جنگجووں نے انہیں مار دینے کی دھمکی دی تھی۔ ابوسیاف گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چند منٹ قبل ہم نے جرمن باشندوں کو رہا کر دیا ہے۔