فلپائن : سابق خاتون اول کے زیورات کی نیلامی

Jewellery

Jewellery

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کی سابق خاتون اول امیلڈا مارکوس کے دو کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے زیورات نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

یہ زیورات حکومت نے 1986 میں ان کے خاوند فرڈیننڈ مارکوس کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔

امیلڈا مارکوس اس نیلامی کو رکوانا چاہتی ہیں جبکہ فلپائن میں حکام ان زیورات کی جلد از جلد نیلامی کرنا چاہتے ہیں جن میں 25 قیراط کا ایک گلابی ہیرا بھی شامل ہیں۔