منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے سربراہ الیکزنڈر پاما کا کہنا ہے کہ شمالی مشرقی علاقے سے اب تک دس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
کوپو نامی اس طوفان کے باعث تقریبا 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ساحل کی جانب لہریں 12 فٹ تک بلند ہو گئیں۔
حکام نے آئندہ تین دن تک تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔