منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان ’رماسون‘ سے 10 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں، طوفان دارالحکومت منیلا سے ٹکرا گیا۔
“رماسون” نامی سمندری طوفان مشرقی جزیروں سے ٹکرانے کے بعد بدھ کی صبح دارالحکومت فلپائن سے ٹکرایا، جس میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کے باعث منیلا کے ساحلی علاقوں سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقامی آبادی کو نکال لیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کے تمام سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔