منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں باغیوں نے 30 شہریوں کویر غمال بنا لیا، سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق جنوبی شہر ذیمبونگا میں باغیوں نے شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
پولیس کمانڈوز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے اسکول اور سرکاری دفاتر میں تمام کام معطل کر دیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ باغیوں کی اس کارروائی سے امن مذاکرات کو ٹھیس پہنچی ہے۔