منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کے صدر نے سمندری طوفان ہیان کے بعد امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کے لیے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔
فلپائنی صدر کا کہنا ہے کہ ہیان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دو صوبے لائٹے اور سمار ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، طوفان میں بچنے والے ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے رکن ممالک سے فلپائن کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی اپیل کی ہے، طوفان سے تباہ ہونے والے شہروں میں افراتفری کا عالم ہے۔ حکام کے مطابق امداد پہنچنے کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے۔