فلپائن میں 6٫9 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک
Posted on December 17, 2019 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Philippines Earthquake
فلپائن (اصل میڈیا ڈیسک) فلپائن کے جنوبی حصوں میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
مختلف شہروں اور قصبوں میں کئی عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب بحرالکاہل سونامی مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
امریکی ارضیاتی سروے کا بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ڈاو او شہر سے جنوب مغرب کی سمت 56 کلومیٹر کے فاصلے پر53 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com