منیلا (جیوڈیسک) جنوبی اور مغربی فلپائن میں 300 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کر دئیے ہیں۔
طوفان کے بعد کئی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب آ گیا۔ جس کے باعث اکیس افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہو گئے۔
امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کی جان بچا لی۔ اب تک دس لاکھ سے زائد لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔