منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی، 53 افراد ہلاک، دس سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی اور مغربی فلپائن میں 300 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں۔
طوفان کے بعد کئی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب آ گیا جس سے 53 افراد ہلاک اور دس سے زائد لاپتہ ہو گئے امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کی جان بچا لی۔
اب تک دس لاکھ سے زائد لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ شدید طوفان کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات کا سامناہے۔