منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کے شہر ٹیکلوبان میں طوفان کی وجہ سے مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا ، طیارے میں کابینہ کے ارکان بھی سوارتھے۔
پوپ فرانسس کی روانگی کے چند منٹ بعد ٹیکلوبان ائیرپورٹ پر طیارے کو حادثہ پیش آیا ، حکام کے مطابق طیارے میں کابینہ کے ارکان سمیت گیارہ افراد سوار تھے ۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے طیارہ رن وے سے اتر گیا۔
واقعے میں چار افراد کو معمولی زخم آئے ہیں ، ٹیکلوبان میں طوفان کی پیش نظر پوپ فرانسس کو بھی اپنا دورہ مختصر کرنا پڑا تھا۔