فلپائن: ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اجتماعی شادی کی تقریب

Mass Wedding Ceremony

Mass Wedding Ceremony

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے 180 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دارالحکومت منیلا میں ساحل سمندر پرصبح سویرے سورج نکلنے سے پہلے اجتماعی شادی کی خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سرخ ملبوسات میں دولہے اور سفید لباسوں میں سجی دلہنوں نے عمر بھر ایک ساتھ رہنے کا عہد لیا۔ شادی کا سارا خرچہ مقامی مئیرنے اٹھایا، شادی کی تقریب کے بعد مہمانوں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔