پاکستان (جیوڈیسک) ہاکی فیڈریشن نے پہلے ویمنز ایشین چیلنج کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلا ویمنز ایشین ہاکی چیلنج کپ یکم سے آٹھ ستمبر تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ جس کی تیاری کے لئے قومی خواتین ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ چوبیس جولائی سے اٹھائیس اگدت تک اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عثمان کو ہیڈ کوچ اور پروین گل کو مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔
مرزا وحید اور گلشن نسرین اسسٹنٹ کوچ جبکہ محمد پرویز کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ہاکی کے فروغ کے لئے بھی کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کیئے جا رہے ہیں۔