لاہور (جیوڈیسک) ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں کھیلوں کی سالانہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے تو پی ٹی وی پر حملے کی اس وقت بھی مذمت کی تھی جب عمران خان دن دیہاڑے پی ٹی وی پر حملے کی مبارکباد دیتے رہے۔
عمران خان کو خواب آتے ہیں۔ بولتے بہت زیادہ ہیں ثبوت کے بغیر الزام لگا دیتے ہیں اڑتی چڑیا کی بھی بات کر جاتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی میں بد امنی ایم کیو ایم سے پہلے کی ہے۔ کراچی میں ہر صورت امن چاہتے ہیں ٹارگٹ کلر بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی پارٹیوں سے جرائم پیشہ عناصر کو نکالنا پڑے گا۔ امن و امان کے لیے ایم کیو ایم کا کردار اہم ہے امید ہے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا تحفظ حکومت سمیت ہر مسلمان کا فرض ہے ہمارا مکہ و مدینہ وہاں ہے اور سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری بغیر کسی لالچ کی مدد کی ہے۔