استنبول (جیوڈیسک) ترک صدر طیب اردگان اور حکومتی اہلکاروں کے فون کی ٹیپنگ کے شبہ میں کریک ڈائون تیز کر دیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا 21 پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کتنے اہلکاروں کی گرفتاری ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے ترک صدر کے روایتی حریف اور مبلغ فتح اللہ گولن کے حامیوں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، گزشتہ ماہ میں اس سلسلہ میں متعدی کارروائیاں کی گئی تھیں۔ قبل ازیں اس سلسلے میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کو جرمانے اور لمبی قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔