فوٹو جرنلسٹ مصطفی آباد کا قیام

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) فوٹو جرنلسٹ مصطفی آباد کا قیام، غلام قادر صدر ، ذوالفقار جزل سیکرٹری منتخب، پریس کلب مصطفی آباد کے صدر محمد عمران سلفی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کی طرف سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔

جس میں غلام قادر صدر، محمد بوٹا ساگر (سونو) سنیئر نائب صدر، محمد عمران رحیم نائب صدر، ذوالفقار جزل سیکرٹری ، راشد مہناس جوائنٹ سیکرٹری، محمد رفیع فنانس سیکرٹری،مدثر وفا سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب کر دیا گیا۔

صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نو منتخب صدر غلام قادر نے کہا کہ ہم کیمرہ کی آنکھ سے عوام کے مسائل منظر عام پر لائیں گے، اور مسائل کو حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Lalyani News

Lalyani News